صرف 11,200 روپے ماہانہ میں سوزوکی 150 موٹر سائیکل خریدیں

صرف 11,200 روپے ماہانہ میں سوزوکی 150 موٹر سائیکل خریدیں

سوزوکی کی جانب سے جی ایس 150 موٹر سائیکل کلاسک ڈیزائن، مضبوط ساخت اور قابلِ اعتماد کارکردگی کی خصوصیات کی ساتھ آسان ماہانہ اقساط پر فروخت کےلئے مارکیٹ میں متعارف کرادی ہے۔

مذکورہ موٹر سائیکل کی مجموعی قیمت 399,900 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ صارفین کے لیے آسان ماہانہ اقساط کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے، جس کے تحت یہ موٹر سائیکل 11,200 روپے ماہانہ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

سوزوکی GS-150 کے بیرونی ڈیزائن کی بات کی جائے تو یہ موٹر سائیکل مضبوط اور کلاسک انداز کی حامل ہے۔ فیول ٹینک پر موجود نمایاں اور جاذبِ نظر گرافکس اسے روایتی مگر دلکش شکل دیتے ہیں۔ موٹر سائیکل میں ریٹرو طرز کا اینالاگ اسپیڈومیٹر اور ٹیکومیٹر نصب کیا گیا ہے، جو کلاسک موٹر سائیکل کے شوقین افراد کے لیے خاص کشش رکھتا ہے۔ یہ موٹر سائیکل سرخ اور سیاہ رنگ میں دستیاب ہے، جو صارفین کو انتخاب کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

کارکردگی کے حوالے سے سوزوکی GS-150 میں 150 سی سی، فور اسٹروک، سنگل سلنڈر، ایئر کولڈ اور او ایچ سی انجن دیا گیا ہے۔ یہ انجن سی ڈی آئی اور الیکٹرک اسٹارٹ سسٹم سے لیس ہے، جبکہ کک اسٹارٹ کی سہولت بھی موجود ہے۔ موٹر سائیکل میں پانچ اسپیڈ کانسٹنٹ میش گیئر سسٹم شامل ہے، جو ہموار اور بہتر ڈرائیونگ تجربہ فراہم کرتا ہے۔ انجن کا بور 57.0 ملی میٹر، اسٹروک 56.8 ملی میٹر اور کمپریشن ریشو 9.2:1 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی کیش خرید و فرخت پر جرمانہ عائد کر نے کا فیصلہ،جا نئے تفصیلات

ڈائمینشنز کے اعتبار سے اس موٹر سائیکل کا وہیل بیس 1,270 ملی میٹر جبکہ گراؤنڈ کلیئرنس 155 ملی میٹر ہے۔ موٹر سائیکل کا ڈرائی ماس 116 کلوگرام ہے۔ سامنے کے ٹائر کا سائز 2.75-18 جبکہ پچھلے ٹائر کا سائز 3.00-18 رکھا گیا ہے۔ ڈرائیو چین RK428FDZ ہے، جس میں 116 لنکس شامل ہیں۔

سوزوکی GS-150 میں 12 لیٹر فیول ٹینک دیا گیا ہے اور اس پر دو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔ فرنٹ سسپنشن ٹیلی اسکوپک کوائل اسپرنگ اور آئل ڈیمپڈ ہے، جبکہ ریئر سسپنشن سوئنگ آرم، کوائل اسپرنگ اور آئل ڈیمپڈ سسٹم پر مشتمل ہے۔ موٹر سائیکل میں 12 وولٹ بیٹری، 35/35 واٹ ہیڈ لائٹ اور 21/5 واٹ بریک لائٹ نصب ہے۔ اگلے اور پچھلے دونوں پہیوں میں ڈرم بریک سسٹم دیا گیا ہے، جبکہ اگنیشن کے لیے الیکٹرانک سی ڈی آئی سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *