وفاقی کا بینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر ویزا کلیئرنس نظام کی منظوری دیدی

وفاقی کا بینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر ویزا کلیئرنس نظام کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نےایک اہم اجلاس میں متعدد کلیدی فیصلوں کی منظوری دے دی ہےوزیر اعظم کی زیر صدارت کا بینہ کے اجلاس میں آف گرڈ پاور پلانٹس لیوی ایکٹ 2025 میں توسیع کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کا مقصد توانائی کے شعبے میں نظم و ضبط پیدا کرنا اور کیپٹیو پاور پلانٹس کے حوالے سے پالیسی فریم ورک کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

اس فیصلے کے تحت تیسرے فریق کے ذریعے کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس کی فروخت کے نظام کو بھی منظم کیا جائے گا تاکہ گیس کے استعمال میں شفافیت اور بہتر نگرانی ممکن ہو سکے،وفاقی کابینہ نے پیپرا آرڈیننس 2002 میں ترامیم کی بھی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :دنیا کے امیر ملک کی پاکستانیوں کو مستقل رہائش کی پیشکش

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر ویزا کلیئرنس نظام کی منظوری بھی دے دی ہے، اس اقدام کا مقصد بیرون ملک جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا کے حصول کو شفاف، محفوظ اور آسان بنانا ہے۔

وفاقی کابینہ نے نیشنل یونیورسٹی فار سیکورٹی سائنسز اسلام آباد سے متعلق بل کی تنسیخ کی بھی منظوری دے دی اس کے ساتھ قومی اسمبلی میں نجی ممبرز بلز اور قانون سازی کے عمل میں مؤثر مشاورت کے لیے ایک خصوصی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفایقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے سابقہ اجلاسوں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اٹھارہ دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی ہے

یہ بھی پڑھیں :پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، بحرین کا گولڈن ویزا حاصل کرنا مزید آسان

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ہوا جس میں متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی ،اجلاس میں آف گرڈ پاور پلانٹس لیوی ایکٹ 2025 میں توسیع کی منظوری دے دی گئی ہے،جبکہ وزارت داخلہ کی سفارش پر ویزا کے کلیئرنس نظام کی بھی منظوری دے دی اس اقدام سے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو ویزا کے مسائل سے متعلق سہولت ملے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *