پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو طلب، صدر زرداری 9 ویں مرتبہ خطاب کریں گے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو طلب، صدر زرداری 9 ویں مرتبہ خطاب کریں گے

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو طلب کرنے کی سمری منظور کر لی ہے ۔

ایوانِ صدر کے اعلامیے کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ بروز اتوار صبح ساڑھے 10 بجے منعقد ہوگا، جس میں صدر مملکت خطاب کریں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے نویں مرتبہ خطاب کریں گے، جو ایک منفرد ریکارڈ ہے۔ اپنے خطاب میں وہ قومی ترجیحات، جمہوری استحکام، آئینی بالادستی اور پائیدار معاشی ترقی پر تفصیلی اظہارِ خیال کریں گے۔

ایوانِ صدر کے مطابق صدر مملکت خطے اور عالمی صورتحال پر بھی بات کریں گے، جبکہ دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو دہرایا جائے گا۔ خطاب میں وطنِ عزیز میں بیرونی پشت پناہی سے سرگرم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا بھی اعادہ متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: سرحد پار سے دہشتگردی ، برداشت کی حد ختم ہو چکی ہے، پاکستانی عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، صدر آصف علی زرداری

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *