طیارہ حادثے میں لیبیا کے آرمی چیف محمد علی الحداد جاں بحق، لیبیا کی وزیراعظم نے تصدیق کر دی

طیارہ حادثے میں لیبیا کے آرمی چیف محمد علی الحداد جاں بحق، لیبیا کی وزیراعظم نے تصدیق کر دی

ترکیہ میں طیارہ اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا، طیارے حادثے میں لیبیا کے فوجی سربراہ بھی جاں بحق ہوگئےاور لیبیا کے وزیر اعظم عبدل الحمید دیبیہ نے اس حادثے اور آرمی چیف کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ایسن بوغا ائیرپورٹ سے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے لیے اڑان بھرنے والے والے طیارے میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔

اڑان بھرنے کے 30 منٹ بعد طیارہ کا ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ منقطع ہوگیا جس کے بعد طیارے نے دوبارہ انقرہ کی جانب رخ موڑنے کی کوشش کی تاہم لینڈنگ سے قبل ہی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

طیارے میں لیبیا کے چیف آف اسٹاف سمیت 5 افراد سوار تھے۔ لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ نے آرمی چیف کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

رپورٹس کے مطابق لیبیا کے جنرل محمد علی الحداد نے آج ترکیہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ترکیہ کے وزیردفاع سے ملاقات کی۔ ترکیہ سے واپسی کے دوران جنرل محمد علی الحداد کاطیارہ حادثے کا شکار ہوا۔

ترکیہ نے واقعے کے بعد فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں اور سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترک وزیرداخلہ نے بتایا کہ طیارہ شام 8 بجکر 10 منٹ پر راونہ ہوا جبکہ 8 بجکر52 منٹ پر رابطہ منقطع ہوا۔ طیارے کی جانب سے حیمانہ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع ملی جس کے بعد طیارے سے دوبارہ رابطہ قائم نہ ہو سکا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *