پاکستان انڈر 19 ٹیم آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے زمبابوے روانہ

پاکستان انڈر 19 ٹیم آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے زمبابوے روانہ

ایشین چیمپئن پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم زمبابوے میں ہونے والی تین ملکی سیریز اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ روانہ ہو گئی ہے۔

ٹیم کی قیادت فرحان یوسف کر رہے ہیں۔ روانگی سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ہوٹل میں ٹیم سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں اور آفیشلز کو نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کیا۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم اسلام آباد سے براستہ دبئی زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے روانہ ہوگی۔ اسکواڈ میں شامل تمام  پندرہ  کھلاڑیوں کے علاوہ ٹیم مینجمنٹ بھی اسی پرواز کے ذریعے سفر کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: انڈر19 ایشیا کپ میں بھارت کو پاکستان کی جیت ہضم نہ ہوئی، بڑا فیصلہ کرلیا

قبل ازیں روانگی سے قبل پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

فیلڈ مارشل نے نوجوان کرکٹرز کی کامیابی کو نظم و ضبط، ٹیم ورک اور محنت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی انڈر 19 ٹیم کی تاریخی فتح پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہیں اور انہیں پیشہ ورانہ معیار کے ساتھ قومی تشخص کا سفیر بننا چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *