مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ریلیف، مرغی کےگوشت کی قیمتوں میں کمی

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ریلیف، مرغی کےگوشت کی قیمتوں میں کمی

ملک کے مختلف شہروں میں برائلر مرغی اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

 سرکاری نرخنامے کے مطابق لاہور، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے شہریوں کو مہنگائی کے دباؤ میں جزوی ریلیف ملا ہےجبکہ انڈوں کی قیمتیں بھی مقررہ نرخوں پر دستیاب ہیں۔

پشاور میں زندہ مرغی کی قیمت میں فی کلو 15 روپے کمی ہوئی ہے، اور اب یہ 430 روپے سے کم ہو کر 415 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:مہنگائی سے غریب کا چولہا بجھنے لگا، چینی، مرغی اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 374 روپے اور پرچون ریٹ 388 روپے فی کلو ہے جبکہ شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمت 562 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح انڈے 363 روپے فی درجن دستیاب ہیں۔ لاہور میں گوشت فی کلو 22 روپے سستا ہوا ہے۔

فیصل آباد میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 359 روپے اور پرچون ریٹ 373 روپے فی کلو ہے، جبکہ مرغی کا گوشت 540 روپے فی کلو ہے۔ انڈے 363 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔ فیصل آباد میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمت میں 22 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برائلر مرغی اور گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ،  نئی قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 363 روپے اور پرچون ریٹ 377 روپے فی کلو مقرر ہے، گوشت کی قیمت 547 روپے فی کلو اور انڈے 354 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔ ملتان میں گوشت کی قیمت میں 13 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *