حکومت کا جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان

حکومت کا جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان

وفاقی حکومت نے غیر ملکی اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد کے پیش نظر 26 دسمبر بروز جمعہ مقامی سطح پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد سکیورٹی اور انتظامی امور کو مؤثر طریقے سے یقینی بنانا ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق تعطیل کا اطلاق صرف مخصوص مقامی علاقوں تک محدود ہوگا، تاہم کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، سرکاری ہسپتالوں اور دیگر ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے اور معمول کے مطابق اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چھٹیوں کے دوران پرائیویٹ سکولوں پر بڑی پابندی عائد کردی گئی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ محمد یوسف نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 26 دسمبر کو غیر ملکی اعلیٰ سطح وفد کی آمد پر عام تعطیل ہوگی۔ آئی سی ٹی، سی ڈی اے، انتظامیہ، پولیس اور سرکاری اسپتالوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جمعرات 25 دسمبر کو عام تعطیل ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی وفد کی آمد کے دوران شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو، اس لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *