آکسفورڈ یونیورسٹی میں اسکالرشپ حاصل کرنے کا سنہری موقع ، طلبا کیلئے خوشخبری

آکسفورڈ یونیورسٹی میں اسکالرشپ حاصل کرنے کا سنہری موقع ، طلبا کیلئے خوشخبری

محکمہ تعلیم سندھ نے اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند طلبا کے لیے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ اسکالرشپ گریجویٹ، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے امیدواروں کے لیے دستیاب ہوگی، جس کا مقصد سندھ کے اہل طلبا کو عالمی معیار کی تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

محکمہ تعلیم کے ترجمان نے بتایا کہ اس اسکالرشپ کے لیے امیدوار کا سندھ کا ڈومیسائل اور شناختی کارڈ ہونا لازمی شرط ہے۔

اس کے علاوہ، امیدوار کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے میرٹ معیار پر پورا اترنا اور انگریزی زبان میں مہارت بھی ضروری ہوگی تاکہ وہ یونیورسٹی کے تعلیمی نظام میں کامیابی سے حصہ لے سکیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ درخواستیں جمع کروانے کے بعد امیدواروں کی ابتدائی جانچ کی جائے گی اور بعد ازاں شارٹ لسٹ امیدواروں کے نام انٹرویو کے بعد حتمی طور پر فائنل کیے جائیں گے،  اس اسکالرشپ کا مقصد نہ صرف طلبا کو عالمی سطح پر اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے بلکہ سندھ میں تعلیم کے شعبے کو بین الاقوامی سطح پر مضبوط بنانا بھی ہے۔

واضح رہے کہ یہ اسکالرشپ پروگرام حالیہ دنوں میں بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے دورے کے تناظر میں متعارف کرایا گیا ہے۔

حکومتی ترجمان کے مطابق، یہ اقدام سندھ کے نوجوانوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ وہ اپنی علمی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر منوانے کے قابل بن سکیں اور ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں۔

محکمہ تعلیم سندھ نے امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اسکالرشپ کے لیے بروقت درخواستیں جمع کرائیں اور تمام شرائط اور معیار کا خیال رکھیں۔ اس اقدام سے نہ صرف طلبا کے تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی بلکہ سندھ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور عالمی تعلیمی اداروں کے ساتھ تعلقات کو بھی مضبوطی حاصل ہوگی۔

مجموعی طور پر یہ اسکالرشپ سندھ کے طلبا کے لیے بین الاقوامی معیار کی تعلیم کا ایک سنہری موقع ثابت ہوگی، جو ان کے تعلیمی اور کیریئر کے مستقبل کے لیے اہم سنگ میل کا درجہ رکھتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *