بلوچستان کے ضلع نوشکی سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں مقامی افراد نے قبائلی روایات کے تحت کارروائی کرتے ہوئے بی ایل اے دہشتگرد بشیر زیب کے گھر پر دھاوا بول دیااور اس کے گھر کو مکمل تباہ کردیا ۔
یہ واقعہ نوشکی کے نواحی علاقے میں پیش آیا جہاں بڑی تعداد میں لوگ اکٹھے ہوئے اور بعد ازاں دہشتگرد بشیر زیب کے گھر کی جانب پیش قدمی کی اور مقامی افراد نے گھر تباہ کردیا ۔
بی ایل اے سربراہ دہشتگرد بشیر زیب کے خلاف یہ کارروائی ان کے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے سربراہ ہونے اور دہشتگرد ہونے پر کی گئی۔ نوشکی کے عوام نے قبائلی روایات کے تحت دہشتگرد بشیر زیب کے گھر کو مکمل تباہ کردیا۔
🚨🚨 *بلوچستان سے سب سے بڑی خبر*
بی ایل اے کے بلوچستان پر حالیہ حملوں سے تنگ آکر نوشکی کی عوام نے قبائلی روایات کے عین مطابق بی ایل اے دہشتگرد بشیر زیب کے گھر پر دھاوا بول کر گھر کو گرا دیا۔۔ pic.twitter.com/kKdBTlph6p— Azaad Urdu (@azaad_urdu) February 9, 2026
یاد رہے کہ بی ایل اے بلوچستان میں امن وامان تباہ کرنے اور دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے گزشتہ دنوں بھی بی ایل اے کے دہشتگردوں نے بلوچستان کے بارہ مقامات پر امن کو تباہ کرنے کی ناکام کوشش کی جسے سیکورٹی فورسز نے بہترین طریقے سے ناکام بنایا اور ان کے دوسو سے زائد دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا ،
چند دن قبل بشیر زیب کے حوالے سے ایک ویڈیو میں بھی انکشافات کئے گئے تھے سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں حوا بلوچ المعروف دروشُم بلوچ نے کہا تھا کہ بی ایل اے کے سربراہ دہشتگرد بشیر زیب نے انہیں بلیک میل کیا، ویڈیو بیان میں دروشُم بلوچ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے سکیورٹی کیمروں کے ذریعے ان کی نجی ویڈیوز ریکارڈ کی گئیں اور انہیں دھمکی دی گئی کہ اگر انہوں نے بی ایل اے کے لیے کام نہ کیا تو یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جائیں گی۔

دروشم بلوچ نے یہ بھی کہا تھا کہ میں بلوچ قوم سے شرمندہ ہوں میرے ساتھ یہاں اچھا سلوک کیا جارہا ہے ،بی ایل اے کے لوگ افغانستان اور ایران میں کیمپس میں آئس کا نشہ کرواتے تھے اور ویڈیوز بناتے تھے
دروشم نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ مجھے آئس کا نشہ کروایا گیا،میری ایک دوست کوکینسر تھا جس کا علاج نہیں کرایا گیا اس کو بولا گیا خودکش بنو مجھے نشہ کروایا کر کہا گیا کہ چلو کچھ دشمنوں کو مارنا ہے
مجھے یہ بی ایل اے والے گوادر لے آئے میں آخری وقت میں بھاگ گئی اب یہ ویڈیو وائرل کررہے ہیں کہ میں بھاگ گئی جبکہ میں زندہ ہوں میرے ساتھ اچھا سلوک کیا جارہا ہے،ویڈیو میں دروشم نے بلوچ نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس بشیر زیب سے بچ کررہیں یہ ہمارے جسموں کونوچ کرعیاشیاں کرتے ہیں جبکہ ہم ان کے لیے مر رہے ہیں ۔



