اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پارک لین اور توشہ خانہ کے ر ریفرنسز میں آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ دے دیا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے صدر مملکت کی نیب کیسز میں صدارتی استثنیٰ کی درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔فیصلے کے مطابق جب تک آصف علی زرداری پاکستان کے صدر ہیں، ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری نے آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے تحت درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بطور صدر ان کیخلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے 3 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
فیصلےمیں کہا گیا کہ استغاثہ نے ان درخواستوں پر کوئی اعتراض یا مخالفت نہیں کی اور اس لیے عدالت نے آصف زرداری کی جانب سے مقدمات میں صدارتی استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔