شمالی وزیرستان میں سکول کو بارودی مواد سے اڑانے کیخلاف طلباء و طالبات کا احتجاج

شمالی وزیرستان میں سکول کو بارودی مواد سے اڑانے کیخلاف طلباء و طالبات کا احتجاج

شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں لڑکیوں کے سکول کو بارودی مواد سے اُڑانے کیخلاف طلباء و طالبات نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

تفصیلات کے مطابق چند دن قبل شرپسندوں کی جانب سے شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں لڑکیوں کے سکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا دیا گیا تھاجس سے سکول کی عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی تھی جوکہ تاحال حکومتی توجہ کی منتظر ہے۔سکول منہدم ہونے کے بعد بچیوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے اور اسی کے پیشِ نظر آج طلباء و طالبات نے اپنااحتجاج ریکارڈ کروایا۔

اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں پہلے ہی تعلیمی سہولیات کا فقدان ہے اور ایسے واقعات سے مزید تعلیم کا فقدان پیدا ہو رہا ہے۔ہم حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس گرلز سکول کو دوبارہ تعمیر کرنے میں بھرپور مدد فراہم کرے اور تعلیمی اداروں کیخلاف ایسے جرائم کی روک تھام کیلئے سکولوں کو تحفظ فراہم کرے۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *