پرائمری تک نصاب میں تبدیلی، طلبہ اور والدین کیلئے اہم خبرآگئی

پرائمری تک نصاب میں تبدیلی، طلبہ اور والدین کیلئے اہم خبرآگئی

صوبے میں پہلی سے پانچویں جماعت کے نصاب میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، نئے تعلیمی سال سے نیا اور نظرثانی شدہ نصاب نافذ کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تعلیمی حکام کا کہنا ہے کہ نصاب کو مختصر اور آسان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت غیر ضروری اور زائد مواد کو کم کیا جائے گا تاکہ طلبہ پر تعلیمی بوجھ کم ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق نصاب ایڈوائزری بورڈ میں کی گئی تبدیلیوں کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے،  نئے نظام کے تحت ایس ایل اوز میں بھی کمی کی جائے گی تاکہ سیکھنے کے عمل کو زیادہ مؤثر اور سادہ بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، طلبہ کیلئے بھی پریشان کن خبر آگئی

سی ای او پیکٹا کا کہنا ہے کہ اگلے تعلیمی سال کیلئے نئے نصاب پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے، جدید تقاضوں کو مدنظر رکھ کر تبدیلیاں کی جائیں گی جبکہ اصلاحات پر تیزی سے عمل جاری ہے۔

پیکٹا حکام کے مطابق عالمی تعلیمی رجحانات کے مطابق نصاب اپڈیٹ ہوگا، نئے نصاب میں ڈیجیٹل تعلیم، اخلاقیات اور ماحولیات کو باقاعدہ طور پر شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے، تاکہ طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول کی قیمتیں آسمان پر، موٹر سائیکل سوار 2 ہزار روپے نقد کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

اس حوالے سے پنجاب کریکیولم اینڈ ٹیکسٹ بور ڈکے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ تعلیمی سال کے لیے نئے نصاب پر کام شروع کر دیا گیا ہے، ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جا رہی ہیں تاکہ بچوں کو بہتر، بامقصد اور عملی تعلیم فراہم کی جا سکے۔

editor

Related Articles