کم آمدن والے افراد کے لیے اہم خبر،بڑے منصوبےکا آغاز کر دیا گیا

کم آمدن والے افراد کے لیے اہم خبر،بڑے منصوبےکا آغاز کر دیا گیا

پنجاب حکومت نے کم آمدن افراد کو باعزت اورپرسکون رہائش فراہم کرنے کے لیے ایک اور اہم اور تاریخی قدم اٹھا لیا ہے، صوبے میں “اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے تحت ایک نئے منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہےجس کے ذریعے ڈھائی سے تین مرلہ سرکاری اراضی پر 37 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر ممکن بنائی جائے گی۔

یہ منصوبہ نہ صرف بے گھر اور کم وسائل رکھنے والے خاندانوں کے لیے امید کی نئی کرن ہے بلکہ صوبے میں رہائشی بحران پر قابو پانے کی جانب ایک مضبوط پیش رفت بھی تصور کیا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کے مطابق اس بڑے منصوبے کو ورلڈ بینک کے اشتراک سے عملی شکل دی جا رہی ہے،منصوبہ پنجاب کے 25 اضلاع میں 35مختلف مقامات پر شروع کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں :کم آمدنی والوں کیلئے گھروں کی راہ ہموار، قانون سازی کا آغاز

اس منصوبے سے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، لیہ، خانیوال اور دیگر کئی اضلاع کے ہزاروں خاندان مستفید ہوں گے، جو اب تک اپنی ذاتی رہائش کے خواب سے محروم تھے۔بلال یاسین نے کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی پر آئندہ تین ماہ کے اندر تعمیراتی کاموں کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا، اس مقصد کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ شراکت داری کی جا رہی ہے، تاکہ جدید تعمیراتی طریقوں کے ذریعے کم لاگت مگر معیاری مکانات تعمیر کیے جا سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ منصوبے میں شفافیت، رفتار اور تعمیراتی معیار کو اولین ترجیح دی جائے گی، تاکہ مستحق افراد کو بروقت اور پائیدار رہائش فراہم کی جا سکے،صوبائی وزیر کے مطابق “اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے تحت آئندہ پانچ سال کے دوران پانچ لاکھ سے زائد خاندانوں کے لیے گھروں کی تکمیل کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سندھ : کم آمدنی والے افراد کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ

اس منصوبے سے نہ صرف کم آمدن طبقے کو باعزت زندگی گزارنے کا موقع ملے گا بلکہ تعمیراتی صنعت کو فروغ ملنے سے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔یہ منصوبہ معاشی سرگرمیوں میں اضافے، شہری ترقی اور سماجی استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرے گا،حکومت پنجاب کا یہ اقدام اس عزم کا مظہر ہے کہ صوبے میں ہر شہری کو چھت کا حق فراہم کیا جائے اور کمزور طبقات کو ریاستی سرپرستی کے ذریعے بہتر مستقبل کی جانب گامزن کیا جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *