گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد صارفین کو ایک بار پھر مہنگائی کے بوجھ کا سامنا کرنا پڑے گا، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 219 روپے 67 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل دسمبر کے مہینے میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 209 روپے تھی، جسے اب بڑھا دیا گیا ہے،قیمتوں میں اس اضافے کے براہِ راست اثرات گھریلو صارفین پر پڑیں گے کیونکہ ایل پی جی کا استعمال گھریلو پکوان، ہوٹلوں، چھوٹے کاروبار اور دور دراز علاقوں میں ایندھن کے طور پر بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے۔

اوگرا کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 126 روپے 9 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جو کم آمدنی والے طبقے کے لیے تشویش کا باعث ہےخنوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو جائے گا، یعنی صارفین کو فوری طور پر بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :آٹا، چینی، ایل پی جی اور دالیں سستی ہو گئیں

جنوری کے مہینے کے لیے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2592 روپے 19 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ دسمبر میں یہی سلنڈر 2466 روپے 10 پیسے میں دستیاب تھا۔اس فرق سے ظاہر ہوتا ہے کہ صرف ایک ماہ کے اندر قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے ماہرین کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی مجموعی شرح پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، کیونکہ اس کا استعمال مختلف شعبوں میں کیا جاتا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ پہلے ہی بجلی، گیس اور دیگر ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتیں بلند سطح پر ہیں، اور اب ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ گھریلو بجٹ کو مزید متاثر کرے گا۔عوام نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کرے تاکہ عام آدمی کو کچھ ریلیف مل سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *