نئے سال کی آمد پر کہاں کہاں رنگا رنگ تقریبات ہوں گی؟ فہرست سامنے آگئی

نئے سال کی آمد پر کہاں کہاں رنگا رنگ تقریبات ہوں گی؟ فہرست سامنے آگئی

لاہور میں نئے سال کی آمد کے موقع پر شہریوں کے لیے تفریح سے بھرپور اور متنوع تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے، جن میں کنسرٹس، ڈی جے نائٹس، لگژری ڈنر بوفے اور مووی اسکریننگز شامل ہیں۔

اس سال نئے سال کی شام شہر بھر میں ایسے ایونٹس منعقد کیے جا رہے ہیں جو مختلف بجٹس اور مزاج رکھنے والے افراد کے لیے کشش کا باعث بن رہے ہیں۔

میوزک کے شائقین کے لیے متعدد کنسرٹس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ معروف گلوکار حاوی کا کنسرٹ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے کڑک خیل میں منعقد ہو گا، جس کے ٹکٹ کی قیمت 3,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح قرۃ العین بلوچ کا کنسرٹ الحمرا اوپن ایئر تھیٹر میں ہوگا، جہاں شائقین 1,500 روپے کا ٹکٹ خرید کر ان کی لائیو پرفارمنس سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

تفریحی سرگرمیوں کے سلسلے میں نیو ایئرز گیم نائٹ کا اہتمام گلبرگ لاہور میں کیا جا رہا ہے، جس میں شرکت کے لیے ٹکٹ 2,500 روپے رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بینی ایکس دی فلورل ایرا کے عنوان سے ایک ایونٹ بینیز گلبرگ میں منعقد ہو گا، جس کا ٹکٹ بھی 2,500 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

لگژری اور مہنگے ایونٹس کے شوقین افراد کے لیے پی سی لاہور میں ایک شاندار کنسرٹ اور پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں بلال سعید لائیو کنسرٹ پیش کریں گے جبکہ سارہ خان بطور ڈی جے پرفارم کریں گی۔ اس ایونٹ میں شاندار بوفے بھی شامل ہے اور اس کا ٹکٹ فی جوڑا 22,000 روپے بمعہ ٹیکس رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کے لیے نیا سال آسان ہوگا یا مشکل؟سامعہ خان کی بڑ ی پیشگوئی

ڈیفنس کے علاقوں میں بھی نئے سال کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ دی نیو ایئر کافی ریو کے نام سے ایک ایونٹ، جس میں دی سلیب ایکس ڈیڈگائے شامل ہوں گے، ڈیفنس فیز 6 میں دی سلیب کافی پر منعقد ہو گا اور اس کا ٹکٹ 2,800 روپے ہے۔ اسی طرح سالٹ ایکس ڈی جے ارنی کی ڈی جے نائٹ ڈی ایچ اے فیز 3 میں واقع سالٹ میں منعقد کی جائے گی، جس کے ٹکٹ کی قیمت 10,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مووی نائٹ کے شائقین کے لیے ہوم الون مووی نائٹ گلبرگ میں دی لاسٹ ورڈ پر منعقد کی جا رہی ہے، جس کے ٹکٹ کی قیمت 2,000 روپے ہے۔ مزید برآں رائل سوئس ہوٹل میں نیو ایئرز رائل ایو کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں ڈنر بوفے، کاؤنٹ ڈاؤن، اسٹینڈ اپ کامیڈین، وکی اسمارٹ ڈانس یونٹی، میجک شو اور فائر الیوژن ایکٹ شامل ہوں گے۔ اس ایونٹ کا ٹکٹ 17,400 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح مونال نیو ایئر اسپیشل ڈنر بوفے لائیو میوزک کے ساتھ لبرٹی لاہور میں منعقد ہو گا، جہاں داخلے کے لیے ٹکٹ کی قیمت 4,995 روپے رکھی گئی ہے۔ یوں لاہور میں نئے سال کی شام ہر طبقے اور ہر ذوق کے افراد کے لیے بھرپور تفریحی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2025 میں دنیا بھر میں گوگل پر کون سی شخصیات کو زیادہ سرچ کیا گیا ؟

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *