نئے سال کی آمد : لائن آف کنٹرول پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کا وطن سے بے لوث محبت کا اظہار

نئے سال کی آمد : لائن آف کنٹرول پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کا وطن سے بے لوث محبت کا اظہار

لائن آف کنٹرول کے اگلے محاذوں پر تعینات پاک فوج کے بہادر جوانوں نے نئے سال کی آمد کے موقع پر قوم کے نام ایک جرأتمندانہ اور حوصلہ افزا پیغام دیا ہے۔

اپنے پیغام میں فوجی جوانوں نے غیر متزلزل عزم، قربانی کے جذبے اور وطنِ عزیز سے بے لوث محبت کا بھرپور اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے جوانوں کا کہنا ہے کہ سخت ترین حالات بھی اُن کے حوصلے اور عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

فوجی جوانوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ شدید سردی، برفانی موسم اور دشوار گزار جغرافیہ کے باوجود وہ پوری ثابت قدمی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر تعیناتی کے دوران کٹھن موسمی حالات اور برف سے ڈھکے علاقے بھی اُن کے جذبے کو کمزور نہیں کر سکتے۔ پاک فوج کے جوانوں کے مطابق وہ ہر حال میں وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے تیار ہیں اور اپنی ذمہ داری کو اولین فرض سمجھتے ہیں۔

پیغام میں فوجی جوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے گھروں اور اہلِ خانہ سے دور، شدید سردی میں برف سے ڈھکے مورچوں پر کھڑے ہو کر ملک کی حفاظت کر رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ وطنِ عزیز کی سلامتی اور خودمختاری کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں اور یہ فرض اُن کے لیے اعزاز کی حیثیت رکھتا ہے۔۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا پشاورمیں طلبہ و طالبات کیساتھ ایک دن ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آگاہ کیا

پاک فوج کے جوانوں نے اپنے پیغامات میں اس امر کو بھی واضح کیا کہ سرحدوں پر پاک فوج کی مضبوط اور مستحکم موجودگی ہی قوم کے اطمینان اور سلامتی کی ضامن ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی دشمن کو سرحد پار سے میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کو بھی واضح پیغام دیا کہ معرکۂ حق میں حاصل ہونے والی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ افواجِ پاکستان متحد ہو کر دشمن کے دانت کھٹے کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ دشمن کے کسی بھی ناپاک عزائم کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

آخر میں فوجی جوانوں نے اس بات پر زور دیا کہ افواجِ پاکستان کے تمام جوان شب و روز وطنِ عزیز کی خاطر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انتہائی جرأت، عزم اور لگن کے ساتھ انجام دے رہے ہیں اور قوم کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *