حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

ترجمان وزارتِ مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ حج 2026 کے لیے عازمین حج کی لازمی تربیت کا پہلا مرحلہ یکم جنوری سے اسلام آباد سے شروع ہو رہا ہے۔ تربیتی شیڈول کی تفصیلات موبائل ایپ ’پاک حج 2026‘ اور ایس ایم ایس کے ذریعے عازمین تک پہنچائی جا رہی ہیں، تربیتی شیڈول وزارتِ مذہبی امور کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوگا تاکہ ہر عازم حج باآسانی اپنے پروگرام سے آگاہ ہو سکے۔

پہلے ہفتے کے دوران مختلف شہروں میں تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے، 2 جنوری کو ایبٹ آباد، 3 جنوری کو گھوٹکی، ٹھٹھہ اور کوٹلی آزاد کشمیر میں تربیت دی جائے گی۔ 4 جنوری کو میرپور آزاد کشمیر، ٹنڈو محمد خان اور خیرپور سندھ میں تربیتی کیمپ منعقد ہوں گے جبکہ 5 جنوری کو آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ، بدین اور نوشہرو فیروز میں عازمین حج کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ 6 جنوری کو فتح جنگ، دادو اور تھرپارکر (مٹھی) کے گرد و نواح کے علاقوں میں تربیت کا سلسلہ جاری رہے گا، 7 جنوری کو عمر کوٹ، لاڑکانہ اور ہری پور جبکہ 8 جنوری کو میرپور خاص، شہداد کوٹ اور مانسہرہ میں تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :عازمین حج سے متعلق وزارت مذہبی امور کی نئی پالیسی سامنے آ گئی

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق ایک روزہ تربیتی پروگرامز ملک بھر میں مرحلہ وار اور تحصیل کی سطح پر فروری تک جاری رہیں گے تاکہ تمام عازمین حج تربیت مکمل کر سکیں۔ عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اصل شناختی کارڈ اور حج درخواست کی کمپیوٹرائزڈ رسید اپنے ساتھ لائیں اور اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق تربیتی پروگرام میں شرکت کریں۔

 نئے سال نجی حج عازمین کے لیے بھی خوشخبری ہے کہ کوئی بھی حاجی حج سے محروم نہیں رہے گا، اس کے علاوہ وزارت نے نجی حج ٹور آپریٹرز کے لیے سخت شرائط کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تربیتی پروگرام کے معیار اور حج کے انتظامات کو بہتر بنایا جا سکے،یہ اقدامات اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں کہ حج کے دوران عازمین کی تربیت مکمل ہو اور وہ مذہبی رسومات کو بخوبی انجام دے سکیں۔

editor

Related Articles