قومی ادارہ برا ئے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) نے سال 2025 کی اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
این آئی سی وی ڈی کی جاری رپورٹ میں مفت اور جدید قلبی علاج کی فراہمی میں تاریخی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے، سال 2025 کے دوران این آئی سی وی ڈی کراچی میں ملک بھر سے آنے والے 16 لاکھ سے زائد مریضوں کو مکمل طور پر مفت علاج فراہم کیا گیا، اتنے بڑے پیمانے پر لوگوں کو مفت علاج فراہم کرنے پر یہ ادارہ مفت قلبی سرجریز اور پرائمری انجیوپلاسٹی فراہم کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا مرکز بن چکا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 کے دوران این آئی سی وی ڈی کراچی میں 9,205 پرائمری اینجیوپلاسٹیز، 6,442 ارلی انویسو و الیکٹو اینجیوپلاسٹیز اور 18,757 سے زائد اینجیوگرافیز کی گئیں۔
3,149 پیڈیاٹرک کیتھٹرائزیشنز اور انٹروینشنز جبکہ 285 پرکیوٹینیئس ٹرانس وینس مائٹرل کمیسوروٹومی (PTMC) پروسیجرز بھی ادارے میں انجام دیے گئے۔
سال 2025 کے دوران ٹرانس کیتھیٹر آؤرٹک والو امپلانٹیشن (TAVI) کے 41 پروسیجرز سرانجام دیے گئے، اس پیچیدہ پروسیجر ٹاوی کی لاگت تقریباً 40 لاکھ روپے ہے جو حکومتِ سندھ کے تعاون سے مکمل طور پر مفت انجام دیے گئے۔
این آئی سی وی ڈی کراچی میں 1,567 بڑوں کی اوپن ہارٹ سرجریز اور 1,231 بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز بھی کی گئیں۔
اس کے علاوہ 66 فالج کے مریضوں کا پروسیجر کر کے ان کو زندگی بھر کی معذوری سے بچایا گیا، جبکہ 964 عارضی پیس میکرز (TPM) اور 1,167 مستقل پیس میکرز (PPM) نصب کیے گئے۔
مزید پڑھیں: بھارت کا دلہستی اسٹیج ٹو منصوبہ علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ بن گیا، سینیٹر شیری رحمان

