روس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ محض 10 فیصد دوری پر ہے: یوکرینی صدر زیلنسکی کا دعویٰ

روس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ محض 10 فیصد دوری پر ہے: یوکرینی صدر زیلنسکی کا دعویٰ

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ہم روس کے ساتھ جنگ بندی سے متعلق امن معاہدے سے صرف 10 فیصد کی دوری پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوکرینی صدر نے نئے سال کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ امن معاہدہ 90 فیصد تیار ہے اور ہم بھی جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن یوکرین کے خاتمے پر نہیں۔

انہوں نے کسی بھی معاہدے کے لیے مضبوط سکیورٹی ضمانتوں کو ضروری قرار دیا اور کہا کہ سکیورٹی ضمانتیں اس لیے ضروری ہے تاکہ روس دوبارہ حملہ نہ کرسکے۔ انہوں نے ساتھ ہی خبردار کیا کہ سب سے اہم مسائل ابھی حل طلب ہیں۔

مزید پڑھیں: نیویارک کی تاریخ میں نیا باب: پہلے مسلم میئر زہران ممدانی قرآنِ مجید پر حلف لیں گے

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا فریقین معاہدے میں اہم علاقے کے مسئلے پر اختلافات رکھتے ہیں۔ روسی فوج یوکرین کے تقریباً 20 فیصد حصے پر قابض ہے اور وہ اس معاہدے کے تحت یوکرین کے مشرقی ڈونباس پر مکمل کنٹرول چاہتی ہے۔

editor

Related Articles