پاکستان کے نگہبان کی حیثیت سے ذمہ داریوں کی تجدید کرنا ہوگی : صدر، وزیراعظم

پاکستان کے نگہبان کی حیثیت سے ذمہ داریوں کی تجدید کرنا ہوگی : صدر، وزیراعظم

صدرمملکت  آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سال 2026  کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے نگہبان ہونے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کی تجدید کرنا ہوگی،  2025 کا سال دفاع وطن کے اعتبار سے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان چیلنجز سےمحفوظ نہیں لیکن ہم بے بس بھی نہیں، اتحاد، استقامت، تخلیقی صلاحیت اور یقین سے مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سال نو کے موقع پر پیغام میں کہا کہ تمام اہلیان وطن کو نئے سال کی خوشیاں مبارک ہوں، خدا کرے کہ نئے سال کا ہر دن ملکی سالمیت، قومی ہم آہنگی کی نوید لے کر آئے، 2025ء دفاع وطن کے اعتبار سے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ملک کے مختلف شہروں میں سالِ نو کے آغاز پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد حملوں میں مادر وطن کیلئے جان قربان کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، قوم بہادر افواج کے ساتھ مل کر ملک کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کی معاشی خوشحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، حالیہ معاشی اشاریوں میں بہتری حکومت کی درست اور مثبت سمت کی عکاس ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں نئے سال کا آغاز دعاؤں، بارانِ رحمت اور بہتر مستقبل کی امیدوں کے ساتھ ہوا، کراچی میں نئے سال کے پہلے سورج نے صبح 7 بج کر 17 منٹ پر اپنی کرنیں بکھیرنا شروع کیں۔

شہریوں نے نئے سال کے پہلے طلوع آفتاب کا نظارہ کرنے کے لیے ساحلی علاقوں، پارکوں اور کھلے مقامات کا رخ کیا اور اس یادگار لمحے کو کیمروں کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :مریم نواز سے متعلق سامعہ خان نے بڑی پیش گوئی کردی

نئے سال کے آغاز پر ملک بھر کی مساجد میں ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، دعائیں کی گئیں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کرے اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے، دنیا بالخصوص پاکستان کو امن و استحکام کا گہوارہ بنا دے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *