سٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ! انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

سٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ! انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مثبت رجحان کے نتیجے میں ایک اور تاریخی ریکارڈ قائم ہو گیا ہے، جس نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

 اس تیزی کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 421 پوائنٹس کی سطح کو عبور کر گیا، جو ملکی اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے۔

 مارکیٹ میں توانائی، بینکنگ، سیمنٹ اور آئی ٹی کے شعبوں میں خاص طور پر تیزی دیکھنے میں آئی، جس نے مجموعی انڈیکس کو اوپر لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : گلوبل اکنامک گیلپ سروے، پاکستان نے معاشی ترقی اور امن میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی رہی تھی، جب ہنڈرڈ انڈیکس 2301 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 355 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 مسلسل دو دن کی مضبوط کارکردگی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے اور مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے رجحان کو مزید تقویت ملی ہے۔

ماہرین کے مطابق مثبت معاشی اشاریے، حکومتی پالیسیوں میں استحکام، مہنگائی میں بتدریج کمی اور شرح سود سے متعلق امید افزا توقعات مارکیٹ میں تیزی کی اہم وجوہات ہیں۔

 ان کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج مزید ریکارڈ قائم کر سکتی ہے، مجموعی طور پر موجودہ صورتحال ملکی معیشت کے لیے خوش آئند سمجھی جا رہی ہے اور سرمایہ کار مستقبل کے حوالے سے پُرامید نظر آ رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *