وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سندھ رینجرز نے سرحدوں کی حفاظت کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سندھ رینجرز کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ سندھ رینجرز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ، سندھ رینجرزپیشہ ورانہ صلاحیتوں اور اعلی کارکردگی کی بنیاد پر پہچانی جاتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں رینجرز نے پاک فوج کے شانہ بشانہ سرحد پراہم کردار ادا کیا ، دشمن کی ہر حرکت پر نظر رکھ کر اس کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا۔
ان کاکہناتھا کہ سندھ رینجرز نے کراچی میں امن قایم کرکے تاریخ رقم کی۔
پاکستان رینجرز سندھ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور اعلیٰ کارکردگی کی وجہ سے جانی جاتی ہے ، اس فورس نے ماضی میں امن قائم کر کے ایک تاریخ رقم کی ہے، وزیرداخلہ محسن نقوی@MohsinnaqviC42 pic.twitter.com/peXOC5kOIf
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) January 2, 2026

