سونا پھر بلندی پر، ایک ہی روز میں ہزاروں روپے کا اضافہ

سونا پھر بلندی پر، ایک ہی روز میں ہزاروں روپے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں حالیہ دنوں کے دوران سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 57 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا 4379 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

اسی طرح مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ سامنے آیا ہے،  ایک تولہ سونا 5700 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار 262 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 4887 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 94 ہزار 600 روپے مقرر کی گئی ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں  ایک تولہ چاندی 227 روپے مہنگی ہوکر 7862 روپے پر پہنچ گئی ہے، چاندی کی قیمت میں اضافہ صنعتی طلب اور عالمی منڈی میں بہتری کے باعث ہوا ہے۔

مقامی صرافہ بازار کے مطابق روپے کی قدر میں کمی اور عالمی مارکیٹ کے رجحانات مقامی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نئے سال کے آغاز پر سونا خریدنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، فی تولہ قیمت کیا رہی ؟

 ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر مہنگائی کے خدشات، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے کی طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کا براہ راست اثر قیمتوں پر پڑا ہے۔

صرافہ بازار کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پر موجود ہے، جبکہ جرمنی اور اٹلی بھی سرفہرست ممالک میں شامل ہیں۔

 ایشیا میں سونے کے سب سے زیادہ ذخائر چین کے پاس ہیں، جبکہ بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اور ایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے پاکستان سونے کے ذخائر کے حوالے سے عالمی فہرست میں 49ویں نمبر پر موجود ہے۔

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔

editor

Related Articles