برزل پاس پر برف ہٹانے کے آپریشن کے دوران برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے کیپٹن سمیت تین افراد شہید

برزل پاس پر برف ہٹانے کے آپریشن کے دوران برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے کیپٹن سمیت تین افراد  شہید

گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقوں پر واقع برزل پاس پر برف ہٹانے کے دوران ایک افس ناک حادثے میں آپریشن کے دوران اچانک برفانی تودہ گرنے سے کیپٹن اسمد گلفام ، دو جوان اور پی ڈبلیو ڈی کا ایک سویلین مشین آپریٹر برف تلے دب گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کا مقصد علاقے میں فوج کی آپریشنل نقل و حرکت کو یقینی بنانا تھا اور یہ بھاری مشینری کے ذریعے انجام دیا جا رہا تھا، جس کی قیادت کیپٹن اسمد گلفام کر رہے تھے۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق 03 جنوری 2026 کو تقریباً رات 2 بجے اچانک برفانی تودہ گرنے سے کیپٹن اسمد، دو جوان اور پی ڈبلیو ڈی کا ایک سویلین مشین آپریٹر برف تلے دب گئے۔ شدید اور مسلسل ریسکیو آپریشن کے بعد چاروں افراد کو برف سے نکالا گیا، تاہم کیپٹن اسمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ کی حالت تشویشناک ہو گئی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء نے انتہائی خراب موسمی حالات میں مشکل ترین آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے افواج کی نقل و حرکت کو ممکن بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ عظیم قربانی اس بات کی واضح مثال ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کے افسران اور جوان ہر وقت مادرِ وطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں اور فرض کی راہ میں جان دینے سے دریغ نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے سال کی آمد : لائن آف کنٹرول پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کا وطن سے بے لوث محبت کا اظہار

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *