گیس سے بھری ہوئی لا تعداد کہکشائیں دریافت

گیس سے بھری ہوئی لا تعداد کہکشائیں دریافت

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میںگیس سے بھری ہوئی ان گنت کہکشائیں دریافت کر لی گئیں۔

چین کے سائنسدانوں نےآسٹریلیا، امریکہ اور روس کے سائنس دانوں کے ساتھ مل کرملک کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں 5 سو میٹر قطر کی ریڈیو ٹیلی سکوپ (فاسٹ) کے ذریعے دور کائنات میں گیس سے بھری ہوئی لا تعداد کہکشائیں دریافت کیں۔ سا ئنس انوں کی تحقیق کے مطابق نئی دریافت ہونے والی کہکشائوں سےخارج ہونے والی ریڈیائی لہروں کو زمین تک پہنچنے میں ہمارے نظام شمسی کی تقریبا ًعمر لگ گئی ہے، ان کہکشاؤں میں اس قدر یا اس سے زیادہ ایٹم ہائیڈروجن گیس موجود ہے جتنی اس سے قبل ریڈیو دوربینوں سے دریافت ہونے والی ہزاروں کہکشا ؤں میں پائی جاتی تھی ۔

مزید پڑھیں:آئی کیو قمر کی کامیابی، پاکستان کا نیا سیٹلائٹ 30 مئی کو خلا میں چھوڑا جائے گا

چینی اکیڈمی آف سائنسز (این اے او سی)کے تحت قومی فلکیاتی رصد گاہوں سے وابستہ اس تحقیق کے سرکردہ مصنف شی ہونگ وی نے آسٹریلیا، امریکہ اور روس کے سائنس دانوں کے ساتھ مل کر اس تحقیق میں 6 نئی ہائی ریڈ شفٹ کہکشاؤں کی خصوصیات کو دریافت کیا۔ تحقیق کے مطابق نیا ہائی ریڈ شفٹ کہکشاں کا نمونہ کہکشا ؤں میں ٹھنڈی گیس کے بننے کے عمل کو جاننے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ مستقبل میں ایک بڑی جسامت کی ریڈ شفٹ کہکشاں کے نمونے سے کہکشا ؤں کی تشکیل اور ارتقا ءکے حوالے سے انسانی علم میں مزیدبہتری ممکن ہو سکے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *