انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
انسٹاگرام پلیٹ فارم پر ایک بیان میں اینڈرسن نے کہا کہ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ٹیسٹ میچ ان کا آخری ٹیسٹ ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ 20 سال تک انگلینڈ کی نمائندگی کرنا ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے۔ انہوں نے اپنے والدین، ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کو شکست
یاد رہے کہ 700 ٹیسٹ وکٹوں کے ساتھ انگلینڈ کے سب سے کامیاب فاسٹ بولر اینڈرسن نے 187 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جس سے وہ بھارت کےسچن ٹنڈولکر (200 میچ) کے بعد کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔انہوں نے 194 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 269 وکٹیں اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 18 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے سٹار کرکٹر کولن منرو نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ سے ڈراپ کئے جانے پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، وہ فرنچائز کرکٹ جاری رکھیں گے۔ 37 سالہ منرو نے آخری مرتبہ 2020ء میں نیوزی لینڈ کی طرف سے انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا تاہم انہوں نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے دستیابی ظاہر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور اپنی کارکردگی پر توجہ دیں، فیاض الحسن چوہان
نیوزی لینڈ کے کوچ گیری سٹیڈ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ورلڈ کپ کیلئے سلیکشن کے دوران منرو کا نام زیر غور تھا تاہم ان کی ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ نہیں بنتی۔ کولن منرو گزشتہ چار سالوں سے دنیا بھر میں فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہے جبکہ اس دوران انہوں نے کسی انٹرنیشنل میچ میں حصہ نہیں لیا۔ 37 سالہ کرکٹر نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں نام نہ آنے پر باقاعدہ طور پر انٹرنیشنل کیریئر کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا اور وہ فرنچائز کرکٹ جاری رکھیں گے۔
اپنے ایک بیان میں کولن منرو نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی طرف سے کھیلنا ہمیشہ بہت بڑی اچیومنٹ رہی ہے، ریٹائرمنٹ پر دکھ ہے پر یہ صحیح ٹائم ہے۔ اپنے کیریئر پر فخر ہے۔