پاکستان اسٹاک ایکسچینج، تجارتی مالیت 20 سال کی بلند سطح پر پہنچ گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، تجارتی مالیت 20 سال کی بلند سطح پر پہنچ گئی

فکس انکم کے سرمائے کا اسٹاکس کی جانب رخ اور مقامی میوچل فنڈز کی بے دھڑک خریداری، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی روزانہ بنیادوں پر تجارتی مالیت 20 سال کی بلند سطح پر جا پہنچی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تجارتی مالیت 85 ارب روپے رہی، سال 2026ء کے 4 سیشنز میں اسٹاک مارکیٹ نے 6.3 فیصد منافع دیا۔

2026ء کے 4 سیشنز میں 100 انڈیکس میں 11 ہزار 8 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، فکس انکم کے منافع جات 18 ماہ میں 24 فیصد سے کم ہو کر 10 فیصد رہ گئے ہیں، سرمایہ کاروں کی نظریں سونے اور اسٹاک مارکیٹ پر ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *