اپوزیشن کیساتھ مذاکرات اور جمہوریت کو آگے بڑھانے کیلئے بالکل تیار ہیں , رانا ثناء اللہ

اپوزیشن کیساتھ مذاکرات اور جمہوریت کو آگے بڑھانے کیلئے بالکل تیار ہیں , رانا ثناء اللہ

مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ سیاسی ڈائیلاگ اور جمہوریت کو آگے بڑھانے کیلئے بالکل تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پہلے بھی متعدد موقعوں پر کہا کہ فوج کا مینڈیٹ یہ نہیں کہ وہ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرے، مذاکرات سیاسی پارٹیوں میں ہی ہوتے ہیں اور یہ انہی کا مینڈیٹ ہے۔

مزید پڑھیں:علیمہ خان نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ سیاسی ڈائیلاگ، جمہوریت کو آگے بڑھانے کیلئے بالکل تیار ہے، اب پی ٹی آئی کی صوابدید ہے کہ وہ ڈائیلاگ کرتی ہے یا نہیں، بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں وہ مذاکرات نہیں سٹریٹ موؤمنٹ چلانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی 9 مئی، انارکی اور افراتفری چاہتے ہیں، ان کا ایجنڈا واضح ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بانی کے کہنے پر ادھر اُدھر دوڑ رہے ہیں، پی ٹی آئی کی پہیہ جام ہڑتال بُری طرح ناکام ہوگی، عوام ان کی ہڑتال کو بُری طرح مسترد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : گاڑی خریدنے والوں کو نادرا نے بڑی خوشخبری سنادی

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کے پی حکومت کا افغانستان کے حوالے سے مؤقف انتہائی غیر ذمہ دارانہ، قابل مذمت اور قومی مفادات کے خلاف ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *