بینظیر تعلیمی وظائف اسکیم کے لئے رجسٹریشن کا طریقہ کار جانئے

بینظیر تعلیمی وظائف اسکیم کے لئے رجسٹریشن کا طریقہ کار جانئے

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت جاری بینظیر تعلیمی وظائف اسکیم کے ذریعے مستحق خاندانوں کے بچوں کو تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، جس کا مقصد غریب طبقے میں تعلیمی تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔

بینظیر تعلیمی وظائف اسکیم کا بنیادی ہدف بی آئی ایس پی کفالت پروگرام سے مستفید خاندانوں کے بچوں کے پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری سطح پر اسکول میں داخلے اور باقاعدہ حاضری کو یقینی بنانا ہے۔ اسی مقصد کے تحت بی آئی ایس پی کی جانب سے حال ہی میں بچوں کی انرولمنٹ اور رجسٹریشن کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

بی آئی ایس پی کے مطابق پروگرام میں صرف وہی بچے اہل قرار پائیں گے جن کے والدین بی آئی ایس پی کفالت پروگرام کے فعال مستفیدین ہوں گے۔ بچوں کی تصدیق اور اسکول میں حاضری کی شرط پوری ہونے کے بعد ہی سہ ماہی بنیادوں پر تعلیمی وظائف کی ادائیگی کی جائے گی۔

رجسٹریشن کے عمل کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کے ہمراہ قریبی تحصیل آفس جانا ہوگا، جہاں نادرا سے جاری شدہ بی فارم کی بنیاد پر بچوں کی انرولمنٹ مکمل کی جائے گی۔ انرولمنٹ کے بعد متعلقہ اسکول سے تصدیقی سلپ حاصل کی جائے گی، جسے بی آئی ایس پی آفس میں جمع کروانے کے بعد وظائف کی ادائیگی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام 2026 کے لیے رجسٹریشن کا آغاز، طریقہ کار جانئے

بینظیر تعلیمی وظائف اسکیم کے تحت مختلف تعلیمی سطحوں پر زیر تعلیم بچوں کے لیے الگ الگ رقوم مقرر کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ پرائمری تعلیم مکمل کرنے والی طالبات کو خصوصی بونس بھی دیا جاتا ہے۔ اسکیم میں ہر تعلیمی سطح کے لیے عمر کی حد بھی مقرر کی گئی ہے تاکہ حقیقی مستحق بچوں کو شامل کیا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *