ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی کا کوئی خفیہ تعلق ہے جسے وہ عیاں نہیں کرنا چاہتے، سینئر صحافی عمر چیمہ

ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی کا کوئی خفیہ تعلق ہے جسے وہ عیاں نہیں کرنا چاہتے،  سینئر صحافی عمر چیمہ

سینئر صحافی عمر چیمہ نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف اور دہشتگرد تنظیم ٹی ٹی پی کا آپس میں  کوئی خفیہ تعلق ہے جسے وہ عیاں نہیں کرنا چاہتے۔ 

سینئر تحقیقاتی صحافی عمر چیمہ نے جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ دہشتگرد تنظیم ٹی ٹی پی سے اپنے اتحاد کا اعلان کردے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل ایک پروگرام میں خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شفیع جان ٹی ٹی پی کیخلاف کچھ بول نہیں سکا، ایسا لگتا ہے تحریک انصاف اور ٹی ٹی پی کا آپس میں کوئی معاہدہ ہے۔ جسے وہ عیاں نہیں کرنا چاہتے۔ لیکن اب سب کو معلوم ہوچکا ہے کہ یہ دونوں اتحادی ہیں۔

عمر چیمہ نے مزید کہا کہ عمران نیازی بھی دہشتگردوں کے دفاتر کھولنے کا کہتا تھا۔ اب تحریک انصاف اپنے صوبے میں دفاتر کھول کر دے دے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’عمران خان کے دو موبائل فون چوری کر کے سابق ڈی جی آئی ایس آئی تک کس نے پہنچائے تھے؟‘‘

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ختم کرنے کیلئے تحریک انصاف کے پاس خود بھی دہشتگردی ختم کرنے کا کوئی پلان نہیں، اگر ان کے پاس خود بھی پلان نہیں ہے تو پھر ان سے سوال ہونا چاہئے کہ وہ کس بنیاد پر آپریشن کی مخالفت کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں نے ہمیشہ مذاکرات سے فائدہ ہی اٹھایا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *