یونین کونسل میں پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کا اندراج موبائل فون پر کرانے کی سہولت فراہم کردی گئی، سہولت چھ شہروں میں دستیاب ہوگی۔
نادرا کے سوشل میڈیا پوسٹ میں تفصیل شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یونین کونسل میں پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کا اندراج موبائل فون پر کرانے کی سہولت صوبہ سندھ کے 6 شہروں میں فراہم کی گئی ہے جس سے شہری فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا کی تمام خدمات موبائل فون پر، پاک آئی ڈی ایپ کی خصوصیات جانیے
کراچی شرقی، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہٰیار میں شہریوں کو اب اندراج کے لئے یونین کونسل جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
مزید جانیئے: نادرا کی تمام سروسز آپ کے گھر کی دہلیز پر، نئی سروس کا آغاز
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مطلوبہ دستاویزات مکمل کریں، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے درخواست جمع کرائیں اور گھر بیٹھے اپنا مطلوبہ سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
نادرا نے بتایا کہ دیگر علاقوں میں اس سہولت کی فراہمی پر کام جاری ہے اور جلد یہ سہولت پورے صوبہ سندھ میں بھی دستیاب ہوگی۔
مزید پڑھیں: گاڑی خریدنے والوں کو نادرا نے بڑی خوشخبری سنادی

