پاکستانیوں کیلئے زبردست موقع ! جاپان کیجانب سے بڑا اعلان

پاکستانیوں کیلئے زبردست موقع ! جاپان کیجانب سے بڑا اعلان

حکومتِ جاپان نے پاکستانی اساتذہ کے لیے میکسٹ ٹیچرز ٹریننگ اسکالرشپ 2026 کا اعلان کر دیا ہے۔

میکسٹ ٹیچرز ٹریننگ اسکالرشپ کا مقصد اسکول ایجوکیشن سے وابستہ اساتذہ کو جدید تدریسی طریقوں اور تحقیقی مہارتوں سے روشناس کرانا ہے،  منتخب اساتذہ جاپان کی جامعات میں جا کر عملی تربیت اور تحقیق کا موقع حاصل کریں گے، تاکہ وہ اپنے تعلیمی شعبے میں مزید بہتری لا سکیں۔

اس اسکالرشپ کے تحت کسی ڈگری پروگرام کی پیشکش نہیں کی جاتی،  شرکاء نان ڈگری ٹیچرز ٹریننگ اور ریسرچ پروگرام میں شامل ہوں گے، جو پیشہ ورانہ تربیت کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے،  پروگرام مکمل کرنے پر شرکاء کو سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا، جو ان کی تربیت اور تحقیقی تجربے کا ثبوت ہوگا۔

یہ اسکالرشپ جاپان کی وزارتِ تعلیم، ثقافت، کھیل، سائنس اور ٹیکنالوجی (MEXT) فراہم کر رہی ہے اور پروگرام عموماً اکتوبر میں شروع ہوتا ہے،  پروگرام میں منتخب امیدواروں کو جاپانی زبان کی ابتدائی تربیت بھی دی جائے گی، کیونکہ زیادہ تر تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیاں جاپانی زبان میں ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: H-1B ویزا لاٹری ختم، ورک ویزا کیلئے نیا نظام متعارف کرنے کا اعلان

اہلیت کے حوالے سے یہ ضروری ہے کہ امیدوار کی تاریخ پیدائش 2 اپریل 1991 یا اس کے بعد کی ہو،  اس کے علاوہ امیدوار کے پاس یونیورسٹی ڈگری یا تسلیم شدہ ٹیچر ٹریننگ کی اہلیت ہونی چاہیے،  یکم اکتوبر 2026 تک پرائمری یا سیکنڈری سطح پر یا کسی ٹیچر ٹریننگ ادارے میں کم از کم پانچ سال کا تدریسی تجربہ لازمی ہے،  یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اس اسکالرشپ کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔

اعلامیہ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ امیدوار میں یہ صلاحیت ہونی چاہیے کہ وہ تقریباً ڈیڑھ سال تک جاپان کے تعلیمی اور ثقافتی ماحول میں رہ کر کام کر سکے، اور جاپانی زبان سیکھنے کی خواہش و آمادگی بھی شرط ہے۔

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 فروری 2026 مقرر کی گئی ہے ، اسکالرشپ سے متعلق مزید معلومات اور درخواست دینے کا طریقہ کار پاکستان میں جاپان کے سفارت خانے کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *