چین میں والدین نے بچوں کو شادی کیلئے راضی کرنیکا انوکھا طریقہ نکال لیا

چین میں والدین نے بچوں کو شادی کیلئے راضی کرنیکا انوکھا طریقہ نکال لیا

چین میں والدین اپنے بچوں کو شادی پر آمادہ کرنے کے لیے اے آئی ویڈیوز کا سہارا لینے لگے۔

چین میں کم شادیوں کی شرح والدین کے لیے ایک تشویشناک مسئلہ بن گئی ہے، جس کے نتیجے میں وہ جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لینے لگے ہیں،  چینی وزارت کے مطابق، 2024 میں ملک بھر میں صرف 61 لاکھ 6 ہزار شادیوں کی رجسٹریشن ہوئی، جو پچھلے سال کی نسبت 20 فیصد کم تھی۔

والدین کی اس پریشانی نے انہیں نت نئے طریقے اپنانے پر مجبور کیا، اور اب وہ ڈویِن (چینی ٹک ٹاک) اور ویئبو جیسے پلیٹ فارمز پر اے آئی سے تیار شدہ ویڈیوز بنا کر اپنے بچوں کو شادی کے لیے راضی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان ویڈیوز میں اکثر بوڑھے افراد دکھائے جاتے ہیں جو اپنے فیصلوں پر پچھتا رہے ہیں، خاص طور پر وہ لوگ جنہوں نے والدین کی بات نہ سن کر شادی میں تاخیر کی، ایک وائرل ویڈیو میں 58 سالہ خاتون دکھائی گئی ہیں جو اسپتال میں اکیلی بیٹھی ہیں، جبکہ پڑوس میں موجود دیگر مریضوں کا خیال ان کے گھر والے رکھ رہے ہیں۔

ایک اور اے آئی کلپ میں 56 سالہ خاتون نظر آتی ہیں جو اس بات پر افسوس کر رہی ہیں کہ انہوں نے والدین کے شادی کرنے کے مشورے کو نظر انداز کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور والدین امید کر رہے ہیں کہ اس طرح ان کے بچے وقت پر شادی کا فیصلہ کریں گے۔

اس رجحان سے ظاہر ہوتا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی والدین کے جذباتی اثر و رسوخ کو بڑھانے کے لیے بھی استعمال کی جا رہی ہے، خاص طور پر اس صورت میں جب معاشرتی رجحانات اور کم ازدواجی شرح والدین کے لیے تشویش کا باعث ہوں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *