سونے کی آج پھر اُونچی اُڑان ، فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ

سونے کی آج پھر اُونچی اُڑان ، فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ

ملک بھرمیں سونے کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مسلسل اضافے کے رجحان نے سونے کو عام آدمی کی پہنچ سے مزید دور کر دیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 69 ہزار 562 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

 اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 915 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 2 ہزار 573 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

جیولرز کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث زیورات کی خرید و فروخت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، جبکہ شادی بیاہ کے سیزن کے باوجود مارکیٹ میں خریدار محتاط نظر آ رہے ہیں۔

سونے کے تاجروں کے مطابق قیمتوں میں یہ تیزی نہ صرف مقامی معاشی حالات بلکہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا بھی نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کمی، چاندی بھی سستی ہوگئی

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،  عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 34 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 472 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، مہنگائی کے خدشات، اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں یہی رجحان برقرار رہا تو مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *