کالعدم ایکشن کمیٹی کا سرکس بند،شاطروں کا کھیل اب ختم ہوچکا، وزیراعظم فیصل ممتازراٹھور

کالعدم ایکشن کمیٹی کا سرکس بند،شاطروں کا کھیل اب ختم ہوچکا، وزیراعظم فیصل ممتازراٹھور

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتازراٹھور ایکس نے عوامی خدمات اور سول انتظامی ڈھانچے کو مفلوج کرنے کی کوششوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض عناصر دانستہ طور پر ایسے نعرے اور اقدامات اختیار کرتے ہیں جن کا مقصد ریاستی نظام کو کمزور کرنا اور حکومت کو دباؤ میں لانا ہوتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتازراٹھور نے کہا کہ یہ عناصر عوامی خدمات اور سول انتظامی ڈھانچے کو مفلوج کرنے کی حکمت عملی کے تحت سرگرم ہوتے ہیں تاکہ حکومت کو خوفزدہ کیا جا سکے اور عوام کے سامنے یہ تاثر دیا جا سکے کہ وہ ریاست سے زیادہ طاقتور ہیں۔

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ اس کے بعد یہی عناصر ان علاقوں میں خوراک اور ادویات کی قلت کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہیں جہاں وہ خود لاک ڈاؤن یا بندشیں نافذ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے عام شہری مشکلات کا شکار ہوتے ہیں اور بنیادی ضروریات کی فراہمی متاثر ہوتی ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ تماشا اب ختم ہونا چاہیے اور عوام کو گمراہ کرنے والے عناصر کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ان کا کھیل ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ریاستی ادارے عوامی خدمات کی فراہمی اور نظم و نسق کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اللہ نے پاکستان کو بے پناہ عزت عطا کی ، ایران امریکا معاہدے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سب سے زیادہ کلیدی کردار ہے، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مفاد کے خلاف کسی بھی سرگرمی کو برداشت نہیں کرے گی اور ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوششوں کا قانون کے مطابق جواب دیا جائے گا۔

Related Articles