اسلام آباد معاہدہ پر دستخط، تکنیکی مذاکرات شروع ہونے کے باعث وزیراعظم شہبازشریف کا سوئٹزرلینڈ کا دورہ موخر

اسلام آباد معاہدہ پر دستخط، تکنیکی مذاکرات شروع ہونے کے باعث وزیراعظم شہبازشریف کا سوئٹزرلینڈ کا دورہ موخر

ایران امریکہ کے درمیان مفاہمتی یاداشت   پر فریقین پہلے ہی الیکٹرانک دستخط کر چکے ہیں، معاہدہ نافذ العمل ہو چکا ہے اور اس پر عملدرآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے جس کے بعد تکنیکی مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے اسی وجہ سے وزیراعظم شہباز شریف کا مجوزہ دورہ مؤخر ہوا۔

ذرائع  کے مطابق اعلیٰ ترین سطح پر سیاسی پیش رفت کے بعد رسمی دورے کی اہمیت کم ہو گئی تھی اور توجہ معاہدے پر منظم انداز میں عملدرآمد کو یقینی بنانے پر مرکوز کر دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان کا کردار ایک متفقہ فریم ورک کی تشکیل، بحران میں کشیدگی کم کرنے اور عملدرآمد کے لیے ایک منظم راستہ فراہم کرنا تھا، اور یہ مقصد حاصل کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ایک جامع معاہدہ ہے، جس کے تحت مختلف امور پر تکنیکی سطح کے مذاکرات الگ الگ مرحلوں میں کیے جائیں گے۔ ان میں پابندیوں میں نرمی، بحری سلامتی، جوہری امور سے متعلق اقدامات، تصدیقی طریقہ کار، مختلف مراحل پر عملدرآمد اور علاقائی یقین دہانیاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر، ایرانی ریال ، پاونڈ اور درہم سمیت اہم کرنسیوں کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

ذرائع  کے مطابق یہ پیش رفت ظاہر کرتی ہے کہ اسلام آباد نے صرف ایک سفارتی تقریب کی میزبانی نہیں کی بلکہ ایک جامع فریم ورک کی تشکیل میں کردار ادا کیا، جس پر اب ماہرین کی سطح پر مزید کام کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ اس لیے مؤخر کیا گیا ہے کیونکہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر پہلے ہی الیکٹرانک دستخط ہو چکے ہیں اور اس پر عمل درآمد جاری ہے۔ جامع مفاہمتی یادداشت میں شامل مختلف امور پر تکنیکی سطح کے مذاکرات الگ سے منعقد کیے جائیں گے۔

Related Articles