سکول اب کتنے بجے کھلیں گے؟ نوٹیفکیشن جاری

سکول اب کتنے بجے کھلیں گے؟ نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے سردی کی شدت کے پیش نظر تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 26 جنوری تک صبح 9 بجے کھلیں گے جبکہ چھٹی کا وقت معمول کے مطابق برقرار رہے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ میں تمام سرکاری و نجی اسکولز آئندہ دو ہفتوں کے لیے صبح 9 بجے کھولے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اسکولز کی بندش کے اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ فیصلہ صرف سردی کے موسم کے باعث کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں اس عارضی تبدیلی کا اطلاق 26 جنوری تک رہے گا۔

سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق سرکاری اور نجی اسکولز اور کالجز صبح 8 بجے کے بجائے 9 بجے کھلیں گے اور اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو اس فیصلے کی پابندی کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پرائمری سکولوں میں مزید 10 دن کی چھٹیاں، بڑا مطالبہ سامنے آگیا

دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب حکومت کے مطابق صوبے بھر میں اسکول اور کالجز اب 19 جنوری سے کھلیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ شدید سرد موسم اور طلبہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے قبل عوامی مشاورت اور سروے بھی کیا گیا، جس میں 87 فیصد افراد نے چھٹیوں میں توسیع کے حق میں رائے دی جبکہ صرف 13 فیصد افراد نے 12 جنوری کو تعلیمی ادارے کھولنے کے حق میں ووٹ دیا۔

حکام کے مطابق دونوں صوبوں میں کیے گئے یہ فیصلے طلبہ کی صحت اور موسم کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *