پرائمری سکولوں میں مزید 10 دن کی چھٹیاں، بڑا مطالبہ سامنے آگیا

پرائمری سکولوں میں مزید 10 دن کی چھٹیاں، بڑا مطالبہ سامنے آگیا

پنجاب میں موسمِ سرما کی شدید سردی کے باعث پرائمری سطح کے طلبہ کی تعطیلات میں مزید 10 دن اضافے کا مطالبہ سامنے آ گیا ہے، جس نے تعلیمی اور والدین کے حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے،پنجاب ٹیچرز یونین نے حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ موسمی حالات اور بچوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے پرائمری اسکولوں کے طلبہ کے لیے موسمِ سرما کی چھٹیوں میں توسیع کی جائے تاکہ انہیں نمونیا اور دیگر موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنما رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ شدید سردی، دھند اور درجہ حرارت میں مسلسل کمی کے باعث کم عمر بچوں کے لیے صبح کے اوقات میں اسکول آنا صحت کے سنگین مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرائمری سطح کے طلبہ کا مدافعتی نظام نسبتاً کمزور ہوتا ہے اور ایسے حالات میں اسکول کھلنے سے نزلہ، زکام، نمونیا اور سانس کی دیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔یونین نے اس بات پر زور دیا کہ اضافی تعطیلات نہ صرف بچوں کی صحت کے لیے مفید ہوں گی بلکہ والدین کی تشویش میں بھی کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں :موسم سرما کی چھٹیاں ختم ، سکول کھلنے سے متعلق اہم خبر آگئی

رانا لیاقت علی نے وزیر تعلیم پنجاب اور سیکرٹری تعلیم سے اپیل کی کہ وہ تعطیلات کے موجودہ شیڈول پر نظرثانی کریں اور زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کریں۔ان کے مطابق ماضی میں بھی شدید موسم کے دوران تعطیلات میں توسیع کی مثالیں موجود ہیں اس لیے اس مطالبے کو غیر معمولی نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

دوسری جانب حکومت کی سطح پر اس معاملے پر مختلف مؤقف سامنے آ رہا ہے اس سے قبل وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اسکولوں اور کالجز کی چھٹیوں میں اضافے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ؟ صوبائی وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا

ان کا واضح کہنا تھا کہ صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے پہلے سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 12 جنوری سے کھلیں گے اور اس میں فی الحال کسی تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔تاہم ماہرینِ تعلیم اور والدین کا ایک طبقہ سمجھتا ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی صحت کو بھی ترجیح دی جانی چاہیے۔

editor

Related Articles