تحریک انصاف کراچی میں عوام کو باہر نکالنے میں ناکام لیکن ٹریفک جام اور مشکلات بڑھانے میں کامیاب

تحریک انصاف کراچی میں عوام کو باہر نکالنے میں ناکام لیکن ٹریفک جام اور مشکلات بڑھانے میں کامیاب

آج کراچی  میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ جاری ہے لیکن عوام کو باہر نکالنے میں پی ٹی آئی مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے لیکن ٹریفک جام اور مشکلات بڑھانے میں ضرور مکمل طور پر  کامیاب ہوئی ہے ۔

کراچی کے مختلف حصوں میں جلسے کی تیاریاں اور ریلیاں نکلنے کے باعث سڑکوں پر شدید ہجوم ہے جس سے عام شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے بتایا کہ کئی اہم شاہراہیں بلاک ہیں اور پی ٹی آئی کی ہلڑ بازی کے باعث ٹریفک جام ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے جلسے کے راستوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے جبکہ پی ٹی آئی کی دھکم پیل  کے باعث کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ شہریوں نے احتجاج کیا کہ شہری سہولتوں کے بجائے سڑکیں بند ہونے سے معمول کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کے جلسے کے سبب کراچی میں ٹریفک مفلوج،شہریوں کی زندگی اجیرن

پی ٹی آئی کی قیادت نے کہا کہ یہ عوامی حمایت کو ظاہر کرنے کا موقع ہے تاہم عوام نے جلسے کے حوالے سےکوئی دلچسپی نہیں دکھائی  جو پارٹی کے دعووں پر سوالیہ نشان ہے۔ کئی مقامات پر پارٹی کارکنان نے جلسہ گاہ تک پہنچنے کے لیے انتظامات کیے لیکن شہری باہر نہیں نکلے۔

 البتہ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام اور سڑکوں پر ہجوم کے باعث شہریوں کو معمول کی زندگی میں خلل  ضرورپڑا کئی شہری اپنے کام اور تعلیم کے امور میں دیر سے پہنچے، جبکہ کئی نے متبادل راستے اختیار کیے۔

 ، پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو جلسے کے دوران حفاظتی اقدامات اپنانے اور متبادل راستوں کا استعمال کرنے کی ہدایت دی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔جلسے کے دوران کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک جام اور شہری مشکلات نے یہ واضح کر دیا کہ تحریک انصاف جہاں بھی جاتی ہے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *