باغ جناح کو بھرنا آسان نہیں،صاف صاف بولو بندے نہیں ہیں،سندھ حکومت بندے بھی دے،مرتضیٰ وہاب

باغ جناح کو بھرنا آسان نہیں،صاف صاف بولو بندے نہیں ہیں،سندھ حکومت بندے بھی دے،مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے  کہا ہے کہ اگر سہیل آفریدی سیاست کے لیے آئے ہیں تو خوش آمدید، لیکن اگر وہ پروپیگنڈا اورغیر ضروری انتشار پھیلانے کے لیے آتے ہیں تو یہ بالکل غلط ہے۔

انہوں نے خاص طور پر باغ جناح کے جلسے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑا گراؤنڈ ہے، اس کو بھرنا آسان نہیں صاف صاف بولو کہ بندے نہیں ہیں سندھ حکومت بندے بھی دے،  ہم اپنے کارکنان کو کہیں گے کہ چلے جائو بھائی باغ جناح۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ شہر میں کسی بھی صورت سڑکیں بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) اس سال شہر میں 46 ارب روپے خرچ کرے گی، ان کے مطابق اولڈ سٹی ایریا کو جدید شہری سہولیات سے آراستہ کرنا اولین ترجیح ہے اور چند ہفتوں میں پانی کی فراہمی کے منصوبوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اولڈ سٹی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد بھی رکھ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کے جلسے کے سبب کراچی میں ٹریفک مفلوج،شہریوں کی زندگی اجیرن

میئر کراچی نے پانی کی چوری کے مسئلے پر بھی بات کی اور اعلان کیا کہ اس کے تدارک کے لیے اسپیشل کورٹ قائم کی جائے گی اور چوری میں ملوث سرکاری اور نجی افراد کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

 انہوں نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ شہر میں ترقیاتی اور بنیادی ڈھانچے کے کاموں پر توجہ دی جا رہی ہے اور شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی سرگرمیوں کے لیے مناسب مقامات کا انتخاب کیا جائے تاکہ شہر کی عام زندگی متاثر نہ ہو اور شہری سہولتیں بلا رکاوٹ فراہم کی جا سکیں۔.یاد رہے کہ پی ٹی آئی باغ جناح میں جلسہ کررہی  ہے جہاں پر مشتعل کارکنوں نے پولیس اہلکاروں پر پتھرائو بھی کیا جس کے باعث دو اہلکار زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

editor

Related Articles