اٹلس ہونڈا کی زبردست پیشکش،CG 150 بغیر سود کے آسان اقساط پر حاصل کریں،جا نئے کیسے

اٹلس ہونڈا کی زبردست پیشکش،CG 150 بغیر سود کے آسان اقساط پر حاصل کریں،جا نئے کیسے

موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری سامنے آ گئی ہے، اب 150 سی سی کی نئی موٹر سائیکل کے لیے ایک ساتھ بڑی رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

رپورٹس کے مطابق اٹلس ہونڈا کی مقبول موٹر سائیکل CG 150 کو اب سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی SC آسان اسکیم کے تحت سود کے بغیر آسان اقساط پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس سہولت کے ذریعے صارفین 3، 6 یا 12 ماہ کی اقساط میں موٹر سائیکل خرید سکیں گے۔

بینک کی جانب سے اس اسکیم کو صفر فیصد مارک اپ کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، تاہم بکنگ کے وقت ایک مرتبہ پروسیسنگ فیس ادا کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی علاقے کے حساب سے علیحدہ لاگو ہو سکتی ہے

۔یہ اسکیم ان افراد کے لیے خاص طور پر فائدہ مند قرار دی جا رہی ہے جو روزمرہ سفر یا کام کے لیے موٹر سائیکل خریدنا چاہتے ہیں لیکن یکمشت ادائیگی ان کے لیے ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں: ہونڈا سی ڈی70 موٹرسائیکل کا جدید ماڈل متعارف، قیمت سامنے آگئی

دوسری جانب فاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک کے تعاون سے الیکٹرک بائیکس اور رکشہ/لوڈرز کے لیے سود سے پاک قرضہ سکیم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ڈاؤن پیمنٹ پر سبسڈی بھی شامل ہے۔

اس پروگرام میں بینک کے سود اور ڈاؤن پیمنٹ کو پورا کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے سبسڈی دی جائے گی، جس سے خریدار صرف قرض کی اصل رقم (پرنسپل اماؤنٹ) واپس کریں گے۔

ا

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *