عطا ءتارڑ نے پاک افغان بین الاقوامی سرحد سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈہ مسترد کردیا

عطا ءتارڑ نے پاک افغان بین الاقوامی سرحد سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈہ مسترد کردیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے پاک افغان بین الاقوامی سرحد سے متعلق پھیلائے جانے والے گمراہ کن اور بے بنیاد بیانیے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کے تحفظ اور ان کے احترام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد ایک تسلیم شدہ بین الاقوامی سرحد ہے اور اسے اسی حیثیت میں سمجھنا اور اس کے مطابق عمل کرنا ناگزیر ہے]وزیر اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے تحت سرحدوں کا احترام ہر ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

انہوں نےکہا کہ پاک افغان سرحد کے حوالے سے کسی بھی قسم کی ابہام پیدا کرنے کی کوششیں نہ صرف حقائق کے منافی ہیں بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں،عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کچھ عناصراس معاملے پر گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہے ہیں، جس کا مقصد عوام کو الجھن میں ڈالنا اور ریاستی مؤقف کو کمزور دکھانا ہے۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ سہیل آفریدی ان چند لوگوں میں شامل ہیں جنہیں فی الحال یہ بنیادی حقیقت سمجھ نہیں آ رہی کہ پاک افغان سرحد ایک بین الاقوامی سرحد ہے اور اس کی قانونی و آئینی حیثیت پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جا سکتا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *