پنجاب میں شدید دھند کا راج برقرار، حدِ نگاہ انتہائی کم ،متعدد موٹر ویز بند

پنجاب میں شدید دھند کا راج برقرار، حدِ نگاہ انتہائی کم ،متعدد موٹر ویز بند

 پنجاب بھر میں کئی روز سے شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے اور موٹر ویز اتھارٹی نے حفاظتی اقدامات کے تحت متعدد موٹر ویز آج بھی ٹریفک کے لیے بند کر دی ہیں۔

موٹر ویز سینٹرل ریجن کے مطابق دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو (M-2) پر لاہور سے کوٹ مومن تک گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح موٹروے ایم تھری (M-3) فیض پور سے درخانہ جبکہ موٹروے ایم فور (M-4) پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

اتھارٹی کے مطابق موٹروے ایم فائیو (M-5) ملتان سے روہڑی اور موٹروے ایم الیون (M-11) پر لاہور سے سمبڑیال تک بھی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

مزید پڑھیں: سردی کی شدت میں مزید اضافہ؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

دوسری جانب قومی شاہراہ پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی صورتحال متاثر ہے۔ لاہور، مانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال اور احمد پور شرقیہ میں دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ریکارڈ کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بستی ملوک، لودھراں، بہاولپور، رحیم یار خان اور صادق آباد میں بھی شدید دھند نے ٹریفک کی روانی متاثر کر رکھی ہے۔

ترجمان موٹر ویز نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، کیونکہ دن کے وقت سفر نسبتاً محفوظ ہوتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *