امریکی ریاست میساچوسٹس کے کیپ کوڈ کے ساحل کے قریب ایک ایسا جھینگا ملا ہے جس نے سائنسدانوں کو بھی حیرت میں ڈال دیا۔
یہ انوکھا جھینگا بھورے اور نارنجی رنگ میں بٹا ہوا ہے، جیسے کسی نے اسے درمیان سے دو حصوں میں رنگ دیا ہو۔ ماہرین اسے فطرت کا ایک غیر معمولی کرشمہ قرار دے رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی رنگت عموماً جینیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہوتی ہے، جو اسے عام جھینگوں سے بالکل مختلف بنا دیتی ہے۔
اس نایاب جھینگے کو فروخت یا استعمال کرنے کے بجائے میساچوسٹس کے ووڈز ہول سائنس ایکویریم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ادارہ اسے اپنی تزئین و آرائش مکمل ہونے کے بعد 2027 میں عوام کے لیے نمائش میں پیش کرے گا۔