ہونڈا کی نئی شناخت کا آغاز،لوگو میں بڑی تبدیلی کردی گئی

ہونڈا کی نئی شناخت کا آغاز،لوگو میں بڑی تبدیلی کردی گئی

جاپان کی عالمی شہرت یافتہ آٹو کمپنی ہونڈا موٹر نے اپنی شناخت کی علامت سمجھے جانے والے مشہور ”H“ لوگو کو ایک نئے، جدید اور مستقبل دوست ڈیزائن کے ساتھ متعارف کرا دیا ہے[کمپنی کے مطابق یہ نیا لوگو محض ظاہری تبدیلی نہیں بلکہ ہونڈا کے آنے والے وژن، ٹیکنالوجی اور الیکٹرک دور میں داخلے کی واضح علامت ہے۔

ہونڈا نے اعلان کیا ہے کہ 2027 سے پیش کی جانے والی نئی الیکٹرک (ای وی) اور ہائبرڈ گاڑیوں میں یہی نیا لوگو استعمال کیا جائے گا جو آئندہ برسوں میں ہونڈا کی گاڑیوں کی نئی پہچان بنے گا،ہونڈا کا ”H“ نشان پہلی مرتبہ 1963 میں متعارف کرایا گیا تھا اور گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران اس میں وقتاً فوقتاً تبدیلیاں کی جاتی رہیں تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ اس بار لوگو کی تبدیلی روایتی ری ڈیزائن سے کہیں بڑھ کر ہےکیونکہ یہ ہونڈا کے مستقبل کے سفر، نئی سوچ اور ایک نئے عہد کے آغاز کی نمائندگی کرتا ہے۔

ہونڈا کے مطابق یہ تبدیلی اس بات کی عکاس ہے کہ کمپنی اندرونی کمبسشن انجن سے بتدریج نکل کر الیکٹرک اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی گاڑیوں کی طرف بڑھ رہی ہے،نیا لوگو خاص طور پر ہونڈا کی آئندہ نسل کی برقی گاڑیوں خصوصاً ”ہونڈا زیرو سیریز“، کے لیے تیار کیا گیا ہے کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ لوگو اس فلسفے کی علامت ہے کہ ہونڈا نئی الیکٹرک گاڑیوں کو “صفر سے تخلیق” کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ہونڈا سی ڈی70 موٹرسائیکل کا جدید ماڈل متعارف، قیمت سامنے آگئی

ماضی کے روایتی ڈھانچوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مگر ایک نئی بنیاد پر مستقبل کی گاڑیاں تیار کی جا رہی ہیں، ہونڈا کے مطابق اس عمل کے ذریعے وہ اپنی اصل اقدار کی طرف واپس آتے ہوئے ایک جدید شناخت قائم کر رہی ہے۔

ڈیزائن کے لحاظ سے نیا ”H“ لوگو دو کھلے ہوئے ہاتھوں سے مشابہ دکھائی دیتا ہے جو کھلے پن، تعاون، جدت اور صارفین کی بہتر خدمت کے عزم کی علامت ہے،ہونڈا کا کہنا ہے کہ یہ ڈیزائن اس وعدے کی نمائندگی کرتا ہے کہ کمپنی نقل و حرکت کے نئے امکانات پیدا کرنے، ماحول دوست ٹیکنالوجی اپنانے اور صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کرنے کے لیے مسلسل جدت لاتی رہے گی۔

کمپنی کے مطابق 2027 کے بعد یہی نیا لوگو ہونڈا کی تمام نئی الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں پر نمایاں طور پر لگایا جائے گا جبکہ مرحلہ وار اسے شورومز، موٹر اسپورٹس سرگرمیوں اور دیگر ادارہ جاتی و برانڈنگ مقامات پر بھی متعارف کرایا جائے گا۔

ہونڈا نے اس تبدیلی کو اپنی ”دوسری بنیاد“ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدم تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی آٹو انڈسٹری کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے اٹھایا گیا ہے،ماہرین کے مطابق دنیا بھر کی آٹو کمپنیاں اس وقت الیکٹرک انقلاب کے پیش نظر اپنی برانڈ شناخت کو نئے سرے سے ترتیب دے رہی ہیں،ہونڈا کا نیا ”H“ لوگو بھی اسی عالمی رجحان کی ایک نمایاں مثال ہے جو اس بات کا اعلان کرتا ہے کہ روایت اور جدت ایک ساتھ چل سکتی ہیں اور مستقبل کی تیاری ماضی کی بنیادوں پر ہی ممکن ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *