اسلام آباد داخل ہو نے والے ہو شیار، ایم ٹیگ لگوانے کی مہلت ختم ، آج سے سخت کارروائی شروع

اسلام آباد داخل ہو نے والے ہو شیار، ایم ٹیگ لگوانے کی مہلت ختم ، آج سے سخت کارروائی شروع

اسلام آباد میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوانے کی مہلت ختم ہوتے ہی اسلام آباد نتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ 15 جنوری کی ڈیڈ لائن کے بعد سخت کارروائی شروع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام اباد انتطامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک شہر کے 16 مختلف مراکز پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار 965 گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگایا گیا۔

ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ ڈیڈ لائن ختم ہوتے ہی شہر کے 12 انٹری پوائنٹس اور مختلف ناکوں پر ایم ٹیگ نہ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ان مقامات پر خصوصی ریڈرز نصب کر دیے گئے ہیں جو بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کی نشاندہی کریں گے۔

ڈی سی اسلام آباد نے مزید کہا کہ گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 965 گاڑیوں کو ٹیگ جاری کیے گئے، ایم ٹیگ کی مہلت 15 جنوری کو ختم ہوجائے گی ۔

مزید پڑھیں: میدانی علاقوں میں برفباری سے متعلق خبروں کا معاملہ، این ڈی ایم اے کی وضاحت سامنے آ گئی

ان کا کہنا تھا کہ کل ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کی جائیں گی۔ عرفان نواز میمن نے یہ بھی کہا کہ شہر کے 12 انٹری پوائنٹس اور ناکوں پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کےلیے ریڈرز نصب کردیے گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *