سوزوکی سوئفٹ کے خریداروں کیلئے پرکشش پیشکش متعارف

سوزوکی سوئفٹ کے خریداروں کیلئے پرکشش پیشکش متعارف

یونائیٹڈ بینک نے اپنی آٹو فنانسنگ اسکیم کے تحر سوزوکی سوئفٹ کے خریداروں کیلئے پرکشش پیشکش متعارف کروادی 

تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے اپنی آٹو فنانسنگ اسکیم کے تحت سوزوکی سوئفٹ کے خریداروں کے لیے ایک پرکشش پیشکش متعارف کرادی جس کے تحت صارفین گاڑی کو آسان ماہانہ اقساط پر خرید سکتے ہیں۔

اس آفر میں ریزیڈیول ویلیو فنانسنگ کا آپشن بھی شامل ہے، جس کے باعث کم ماہانہ ادائیگی کے ساتھ گاڑی حاصل کرنا ممکن ہو گیا ہے۔ یو بی ایل کے مطابق یہ سہولت سوزوکی سوئفٹ کے تمام ویریئنٹس پر دستیاب ہے، جن میں سوئفٹ GL مینوئل، GL CVT اور GLX CVT شامل ہیں۔

ان گاڑیوں کی قیمتیں تقریباً 44 لاکھ 60 ہزار روپے سے 47 لاکھ 66 ہزار روپے کے درمیان ہیں، جبکہ خریدار مختلف ایکویٹی کنٹری بیوشن آپشنز میں سے انتخاب کرسکتے ہیں جو تقریباً 13 لاکھ 40 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہیں۔

سوزوکی سوئفٹ GL مینوئل کی قیمت 43 لاکھ 36 ہزار روپے ہے، جس پر 13 لاکھ 44 ہزار روپے ڈاؤن پیمنٹ کے بعد تقریباً 29 لاکھ 91 ہزار روپے فنانس کیے جا سکتے ہیں، اس ویریئنٹ کی ماہانہ قسط اسٹینڈرڈ پلان کے تحت تقریباً ایک لاکھ 2 ہزار 982 روپے بنتی ہے جبکہ ریزیڈیول ویلیو پلان میں یہ قسط کم ہو کر 69 ہزار 567 روپے رہ جاتی ہے۔

سوئفٹ GL CVT کی قیمت 45 لاکھ 60 ہزار روپے ہے، جس پر 15 لاکھ 96 ہزار روپے ایکویٹی کے بعد ماہانہ قسط RV پلان کے تحت 68 ہزار 711 روپے سے شروع ہوتی ہے، ٹاپ آف دی لائن سوئفٹ GLX CVT کی قیمت 47 لاکھ 19 ہزار روپے رکھی گئی ہے، جس پر ماہانہ قسط ریزیڈیول ویلیو پلان میں تقریباً 69 ہزار 128 روپے بنتی ہے۔

مزید پڑھیں: پرانی موٹر سائیکل کے بدلے نئی حاصل کریں، یاماہا کمپنی نے بڑی آفرلگا دی

یو بی ایل کے مطابق سٹینڈرڈ فنانسنگ اسٹرکچر میں ماہانہ اقساط تقریباً ایک لاکھ 3 ہزار روپے تک ہیں، جبکہ RV پلان میں کم ماہانہ ادائیگی کے بدلے مدت کے اختتام پر ایک بڑی رقم ادا کرنا ہوگی۔

درخواست دینے کے لیے صارفین یو بی ایل ڈرائیو پورٹل وزٹ کرسکتے ہیں،یہ آفر محدود مدت اور منتخب برانچز کے لیے ہے، جبکہ قیمتوں اور شرائط میں تبدیلی کا امکان بھی موجود ہے، تمام درخواستیں بینک کی کریڈٹ پالیسی اور شرائط و ضوابط کے تحت منظور کی جائیں گی۔

editor

Related Articles