سونے کے بعد چاندی کی اونچی اڑان ، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کے بعد چاندی کی اونچی اڑان ، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں چاندی کی قیمت تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں حالیہ اضافہ 7.5 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 93 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چاندی کی موجودہ اونچی قیمتوں کا سلسلہ 2025 سے شروع ہوا اور صرف 13 ماہ کے عرصے میں اس کی قیمت میں 210 فیصد سے زیادہ اضافہ ہو چکا ہے، جو سرمایہ کاروں اور تجارتی حلقوں کے لیے اہم خبر ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخی بلند ترین سطح 4 لاکھ 86 ہزار 162 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4638 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

سرمایہ کار اور عام صارفین اس اضافے کے باعث مارکیٹ میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں ، اسی طرح پاکستان میں چاندی کی قیمت بھی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

 گزشتہ روز فی تولہ چاندی کی قیمت 9575 روپے ریکارڈ کی گئی، جو سرمایہ کاری کے لحاظ سے ایک اہم سنگ میل ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چاندی اور سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی طلب و رسد، سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور کرنسی کے بدلتے ریٹ سے متاثر ہے۔

یہ بھی پڑھیں  : سونے اور چاندی کی قیمتوں نے سارے عالمی ریکارڈ توڑ دیئے

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سونے اور چاندی میں سرمایہ کاری ایک محفوظ آپشن بن سکتی ہے، تاہم قیمتوں کی غیر متوقع اتار چڑھاؤ کے پیش نظر صارفین اور سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

اس وقت پاکستان میں سونے اور چاندی دونوں کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں، جو ملکی اور عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے رجحانات اور صارفین کی دلچسپی کی عکاسی کرتی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *