اپر چترال میں فلائنگ کوچ حادثہ، پاک فوج کی بروقت کارروائی سے قیمتی جانیں بچ گئیں

اپر چترال میں فلائنگ کوچ حادثہ، پاک فوج کی بروقت کارروائی سے قیمتی جانیں بچ گئیں

اپر چترال کے علاقے کوراغ میں پشاور سے تورکھو، چترال جانے والی ایک فلائنگ کوچ دریا کے کنارے حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ بروقت اطلاع ملنے پر پاک فوج کی مقامی یونٹ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر کے قیمتی جانیں بچا لیں۔

اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی میں مجموعی طور پر 13 مسافر سوار تھے۔ حادثہ شدید موسم اور دشوار گزار راستے کے باعث پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی مقامی یونٹ نے فوری ردعمل دیتے ہوئے، نامساعد موسمی حالات اور مشکل راستوں کے باوجود ریسکیو کارروائی کا آغاز کیا۔

ریسکیو ٹیموں نے زخمی مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ بعدازاں زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پاک فوج کی مقامی یونٹ نے حادثے کے بعد باقی مسافروں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا اور انہیں سرد موسم سے بچاؤ کے لیے گرم کپڑے اور چائے فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج نے صدر ٹرمپ کو ایران میں اہداف کی فہرست فراہم کر دی: برطانوی اخبار کا دعویٰ

عینی شاہدین کے مطابق اگر بروقت ریسکیو کارروائی نہ کی جاتی تو جانی نقصان میں مزید اضافہ ہو سکتا تھا۔ عوامی حلقوں نے پاک فوج کی فوری اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے قیمتی جانیں بچانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ علاقے میں ٹریفک کی بحالی اور مسافروں کی حفاظت کے لیے اضافی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *