محمود خان اچکزئی کے دورہ لاہور کے بعد ہی انہیں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ ہوگیا تھا، بتول راجپوت

محمود خان اچکزئی  کے دورہ لاہور کے بعد ہی انہیں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ ہوگیا تھا، بتول راجپوت

سینئر صحافی اور اینکر پرسن بتول راجپوت نے انکشاف کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کا حالیہ لاہور دورہ نہایت کامیاب ثابت ہوا، اور اسی دورے کے دوران انہیں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا تھا۔

بتول راجپوت کے مطابق اس فیصلے کا بنیادی مقصد ملکی سیاست میں ایک نئی اسپیس پیدا کرنا اور سیاسی معاملات کو آگے بڑھانے کے لیے مفاہمت کی راہ ہموار کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی نامزدگی ایک واضح پیغام ہے کہ اب مقتدرہ بھی حکومت کی ناقص کارکردگی کے پیش نظر سیاسی اور حکومتی معاملات کو اپوزیشن کے ساتھ مل کر آگے بڑھانا چاہتی ہے۔ ان کے مطابق ایسا ماضی میں بھی ہو چکا ہے کہ سیاسی ڈیڈ لاک توڑنے کے لیے اپوزیشن کو اہم کردار دیا گیا ہو۔

بتول راجپوت کے مطابق اس پورے عمل میں فواد چوہدری کی نیشنل کمیٹی کا بھی کردار رہا، جبکہ محمود خان اچکزئی کے لاہور دورے نے بھی اس فیصلے کو حتمی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اچکزئی کی نامزدگی اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے مفاہمت کے لیے اختیار کیے گئے مختلف راستے اب فائدہ دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف اب پشتون کارڈ کھیل کر انتشار پھیلانا چاہتی ہے، ثنا مرزا

سینئر صحافی کے مطابق محمود خان اچکزئی کی نامزدگی کے بعد اب ان پر ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آیا اچکزئی عمران خان کا بیانیہ لے کر جارحانہ سیاسی انداز اختیار کریں گے یا پھر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مفاہمت کی پالیسی کو آگے بڑھائیں گے۔ ان کے مطابق آنے والے دنوں میں اچکزئی کا سیاسی رویہ اس بات کا تعین کرے گا کہ اپوزیشن کا کردار کس سمت میں جائے گا۔

دوسری جانب بتول راجپوت نے سہیل آفریدی کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے تیراہ جانے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ان کے مطابق محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر نامزدگی کے بعد آج کا دن تحریک انصاف کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے رائے دی کہ سہیل آفریدی کو چاہیے کہ وہ پولیس شہداء کے خاندانوں کے پاس جائیں اور یہ واضح پیغام دیں کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *